جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید

22 نومبر, 2023 11:05

۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے پوتے جمال محمد ہنیہ منگل کو غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ بمباری کے دوران اسماعیل ہنیہ کے اثاثوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کے بھانجوں بھتیجوں سمیت  خاندان کے تقریباً 30 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے اپارٹمنٹ پر بمباری کی ہے جس میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ ناکامیاں چھپانے کے لئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے کسی بھی اسپتال کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جارہا ۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو مصر میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہے، غزہ کے شہری اپنی سرزمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے

یہ پڑھیں : غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے خود بنائے : سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا اعتراف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top