جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ پر دوسرے دن بھی اسرائیل کے فضائی حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی

07 اگست, 2022 13:54

غزہ پر مسلسل دوسرے روز اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے، اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 9افراد شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج نے دو روز کے دوران 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا لیکن عالمی برادری کے بالوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر حملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے کمانڈر خالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ اسلامی جہاد نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ فائر کر کے کہا ہے کہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top