جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فضائی حملے میں تین شامی فوجی ہلاک

24 فروری, 2022 15:54

دمشق : شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین شامی فوجی مارے گئے۔

اس مہینے میں یہ چوتھا موقع تھا کہ اسرائیل نے شام کے اندر حملے کیے ہیں، جو ایک دہائی سے زیادہ پرانی خانہ جنگی میں دمشق حکومت کی حمایت کرنے والی ایران نواز فورسز کے خلاف مہم کے تحت جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں پولیس کی ہیکنگ کے ذریعے شہریوں کی جاسوسی کی تحقیقات کا آغاز

شامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے کئی میزائلوں سے فضائی حملہ کیا۔ فضائی دفاع کی وزارت نے حملے میں زیادہ تر میزائلوں کو روک دیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (او ایس ڈی ایچ)، جس کے پاس ملک بھر میں ذرائع کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے، نے اطلاع دی ہے کہ دمشق اور اس کے مضافات میں "شامی حکومت کے طیارہ شکن دفاع کے ذریعے اسرائیلی میزائلوں کی روک تھام کے بعد” دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیل شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ ایران کو شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top