مقبول خبریں
غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 242 ہوگئی
غزہ : اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے، شہداء کی تعداد 242 ہوگئی۔
اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں دسویں روز بھی حملے جاری رکھے، اب تک 67 بچے اور 36 خواتین سمیت 242 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا فلسطین پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
دوسری طرف اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی شمشیر قدس نامی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حماس نے اسرائیلی شرائط کے تحت جنگ بندی کی مصری تجویز کو بھی رد کردیا ہے۔ حماس رہنماء کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے جمعرات سے جنگ بندی پر مبنی خبریں غیر مصدقہ ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ اسرائیل کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں 107 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔