جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، 12 یر غمالیوں کے بدلے 3 روزہ جنگ بندی کا امکان

09 نومبر, 2023 10:54

 

غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان ہے۔

تل ابیب کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 دن کے لئے سیز فائر کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان یرغمالیوں میں 6 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے حماس ذرائع کا کہنا ہےکہ 3 روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد پہنچانا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس، اسرائیل میں جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے، مختصرجنگ بندی کے لیے 10 سے 15 یرغمالیوں کی رہائی پر بات جاری ہے۔

خیال رہےکہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری کا 33 واں روز، شہدا کی گنتی اب ممکن نہ رہی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top