جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل یہودیوں کے تہوار کے لیے فلسطینی علاقوں کو سیل کر دے گا

21 ستمبر, 2022 11:38

اسرائیلی فوج نے مہلک حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کا بہانہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں تہوار پر فلسطینی علاقوں کو سیل کر دے گا۔

فلسطینیوں کو اس ماہ کے آخر میں یہودیوں کے نئے سال روش ہشانا کے ساتھ ساتھ اکتوبر میں یوم کپور اور سککوٹ کی تعطیلات کے دوران اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو تقریباً ایک ماہ کی مذہبی تقریبات کے موقع پر تین یہودی تعطیلات سے پہلے سیل کر دے گا۔ بندش کے دوران، گزرنے کی اجازت صرف انسانی، طبی اور غیر معمولی معاملات میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شامی فوجی ہلاک

یہ بندش مارچ سے اسرائیلیوں پر ہونے والے مہلک حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔

اس کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں، خاص طور پر نابلس اور جنین کے علاقوں میں جہاں فلسطینی مسلح گروپ سرگرم ہیں، میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے دوران مسلح گروہوں کے ارکان سمیت درجنوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top