جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ کر اسرائیل پریشان! فوجیوں کی کمی کا سامنا

14 ستمبر, 2024 18:05

اسرائیل کو غزہ میں حماس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سمیت دیگر گروپوں سے بیک وقت کئی محاذوں پر الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کئی محاذوں پر ایک ساتھ جنگ چھیڑنے کے سبب افرادی قوت کی شدید قلت ہوگئی، متعدد مقامات پر لڑنے کیلئے فوجی ہی دستیاب نہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، غزہ اور غرب اردن کے علاوہ شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے حملوں کا دفاع کرنے کیلئے فوجیوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا غزہ کی پٹی کا اسرائیل سے الحاق کرنے کا منصوبہ بےنقاب

صہیونی فوجیوں اور اعلیٰ حکام کو خطرہ ہے کہ اگر افرادی قوت جلد پوری نہ ہوئی تو جنگ کا نتیجہ کیا ہوگا، انہیں معلوم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کیلئے محفوظ راستہ دینے کی پیشکش؛ حماس کا بیان آگیا

یاد رہے کہ غزہ کی جنگ طویل ہونے کے ساتھ اسرائیلی فوج داخلی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جبکہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر فرائض انجام دہی سے معذوری ظاہر کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top