جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کردیا

23 اگست, 2024 18:12

قابض اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کردیا۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسرائیلی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض افواج کی کارروائی میں دو افراد شہید جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا ہے تاہم تینوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

العربیہ اور الحدث چینلز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 3 افراد شہید ہوئے جن کا تعلق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ کا گولان ہائٹس میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے اور طیر حرفا کے علاقے میں اس کے "سیل” کو ختم کرنے کے بھڑک بھی ماری۔

مزید پڑھیں: لبنان؛ اسرائیل کا ڈرون حملہ! الفتح کے سینیئر رہنما شہید

حزب اللہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے میرون اڈے پر نگرانی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور فضائی آپریشن کے انتظام کے "جاسوسی ساز و سامان” کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی کہ مزاحمتی گروپ نے لبنان سے ٹینک شکن میزائل داغے اور ماؤنٹ میرون میں ایئر کنٹرول بیس کو نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top