جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

اسرائیل ناکام ریاست ہے، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں:برطانوی وزیر خارجہ

31 جنوری, 2024 11:01

 

برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو بالآخر  قبول کرنے کا عندیہ دے  دیا ہے، برطانوی وزیر خارجہ لارڈ کیمرون کہتے ہیں کہ برطانیہ اس لمحے کی طرف تیزی سے بڑھنے کو تیار ہے جب فلسطینی ریاست کو مکمل قبولیت دی جائے گی۔

ویسٹ منسٹر میں کنزرویٹو مڈل ایسٹ کاؤنسل کے تحت منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ کیمرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کیسی ہوگی اس کے تعین کی ذمہ داری برطانیہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ فلسطینی عوام کو اس بات کا موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ دو ریاستوں کے نظریے کی طرف تیزی سے بڑھیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے ذریعے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کا جائزہ لیں گے۔

لارڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو سیاسی افق پر نمودار ہونے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار ہو، 30 سال سے ناکامیوں کی کہانی چل رہی ہے، اسرائیل اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

گزشتہ نومبر میں وزیر خارجہ مقرر کے جانے کے بعد سے لارڈ کیمرون مشرقِ وسطیٰ کا چوتھا دورہ شروع کر رہے ہیں۔

لارڈ کیمرون نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کے لیے بین الاقوامی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔ حقیقی امن اور ترقی کی راہ اس وقت ہموار ہوگی جب اسرائیل اپنی ناکامی تسلیم اور قبول کرے گا۔

برطانیہ ایک مدت سے دو ریاستوں کے نظریے کا حامی رہا ہے اور اب، لارڈ کیمرون کے مطابق، برطانیہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ قبولیت دینا چاہتا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا مکمل اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکے۔

لندن میں فلسطین مشن کے سربراہ حشام زملوت نے کہا کہ لارڈ کیمرون کے خیالات بہت وقیع اور تاریخی ہیں کیونکہ پہلی بار برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ پڑھیں :عالمی عدالت : غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیلی درخواست مسترد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top