مقبول خبریں
اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھول لیا
متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے۔
اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل
معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مزید معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد بحرین، سوڈان اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔