جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان سے کشیدگی؛ اسرائیل کا فوجیں بارڈر پر بھیجنے کا اعلان

19 ستمبر, 2024 18:31

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیساتھ جنگی جھڑپیں تیز ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ سے فوجیں لبنان بارڈر کی طرف بھیجنا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اور بیروت میں اسرائیلی جارحیت کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں، دونوں حریف ایک دوسرے پر وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو نشانہ بنارہے ہیں۔

لبنان میں مسلسل دو روز مواصلاتی ڈیوائسز میں دھماکوں میں مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے 20 ارکان شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، جن کا بدلہ لینے کیلئے آج گروپ نے اسرائیل پر اینٹی ٹینک شکن میزائل اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ چند اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز اور ڈیوائسز دھماکوں کے بعد اسرائیلی فوج کا پہلا بیان سامنے آگیا

حزب اللہ نے پیجر اور ریڈیو ڈیوائسز میں دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید

دوسری جانب گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع نے شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد پر رہنے والے آباد کاروں کی واپسی کے بیانات دیے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے غزہ سے لبنان کی سرحد پر بھیجنےکا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top