جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ جنگ بندی؛ مذاکرات سے قبل اسرائیل کا بڑا دھوکا

15 اگست, 2024 19:35

قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کیساتھ دھوکا دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز (آئی ڈی ایف) نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مصر اور غزہ کے سرحدی علاقے فلاڈیلفی روٹ پر 50 سے زائد سرنگوں کو جنگی انجینئیرز کی مدد سے مسمار کردیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سرنگیں کس کی ہیں اور کتنی سرنگیں مصر میں داخل ہورہیں تھی۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ حماس مذاکرات میں کیوں شامل نہیں؟

اسرائیلی فوج نے حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاڈیلفی روٹ پر برآمد ہوئی سرنگیں غزہ پٹی میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کی جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے آئندہ دور، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی تبادلے کیلئے ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top