جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، نیتن یاہو بھی دوڑ میں شامل

09 اپریل, 2019 16:02

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہی ہوگا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اگر بن یامین نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے۔

نیتن یاہو کے مخالف اور سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں سابق وزیر خزانہ اور ٹی وی سے وابستہ شخصیت ییر لیپڈ کا اتحاد حاصل ہے۔

انتخابات سے قبل سیکیورٹی، کرپشن اور معیشت اسرائیل کے نمایاں مسائل ہیں جب کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق 37 فیصد عوام نیتن یاہو اور 35 فیصد بینی گینٹز کے حق میں دکھائی دیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top