ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

01 اپریل, 2024 14:42

  اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سز ا معطل کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی اور دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

عید پر بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے ججز کے خط کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا

سماعت میں عمران خان کی طرف سے علی ظفر نے دلائل دیے، جب کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کرینگے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ، 14 قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top