ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سپریم کورٹ نے ججز خط کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا

01 اپریل, 2024 19:17

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا از خود نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جب کہ سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ بدھ کو سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:

حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان

ججز کے الزامات، سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
سات رکنی لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، یحیٰ خان آفریدی، جمال خان مندوخیل،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے کچھ روز قبل ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات کر کے کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی پر سنگل میمبر کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top