جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام پولیس کا ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار

22 مئی, 2023 12:34

اسلام آباد : عدالت نے اسلام آباد پولیس سے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی تحویل سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل تیمور ملک نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنماء ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے۔ اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا۔ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ملیکہ بُخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری، اٹارنی جنرل، آئی جی سے جواب طلب

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بُخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس سے دونوں رہنماؤں کی تحویل سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top