جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

`آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اپنے سربراہ کی موت کی تصدیق

11 مارچ, 2022 15:32

دمشق : آئی ایس آئی ایس نے اپنے سربراہ کی موت کی تصدیق کر دی، نئے سربراہ کا اعلان بھی کر دیا۔

آئی ایس آئی ایس نے اپنے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی اور اس کے ترجمان ابو حمزہ القریشی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، ساتھ ساتھ ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں افغانستان میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے : امریکی جنرل

آئی ایس کے نئے ترجمان ابو عمر المہاجر نے ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ قریشی کی آخری لڑائی شمال مشرقی شام کے شہر حساکا کی غویران جیل میں ہوئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ جنوری میں جیل پر اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں کم از کم 200 قیدی اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ 30 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top