مقبول خبریں
ایرانی صدر کو لے جانیوالے ہیلی کاپٹر کو حادثہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان میں یہ حادثہ پیش آیا تاہم اس ہیلی کاپٹر میں خود رئیسی موجود تھے یا نہیں اس بات کی تصدیق اب تک نہیں۔
رپورٹس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی صدر کے قافلے میں شامل مذکورہ ہیلی کاپٹر نے پنگامی لینڈنگ کی ہے جب کہ جائے حادثہ پر اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سخت موسمی حالات اور شدید دھند نے ریسکیو ٹیموں کے لیے جائے حادثہ تک پہنچنا مشکل بنا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدفر رئیسی آج اتوار کو آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے، جہاں انہوں نے اپنے آذری ہم منصب الہام علیوف کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی سرحد پر ایک ڈیم منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں صدر رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور دیگر کئی اعلی عہدیدار شامل ہیں۔