ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر لبنان پہنچ گئے

03 جون, 2024 17:15

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی بغیری کانی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب سے بھی ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:محمود احمدی نژاد بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ ابو حبیب کے ساتھ بیروت میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان اور ایران کا مضبوط اور مستحکم رشتہ خطے کیلئے ضروری ہے، پوری اسلامی دنیا خاص طور پر خطے کے اسلامی ملک صیہونی عزائم کے خلاف متحد ہوکر کام کریں۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی بغیری کانی نے لبنان میں ایران کے پراکسی دہشت گرد گروپ حزب اللہ کو ’خطے میں استحکام اور امن کا داعی‘ قرار دیا ہے۔

برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اس گروپ کو ’اسلامی مزاحمت‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان اقدامات کی تعریف کی جن میں 7 اکتوبر کو ایران کی حمایت یافتہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیل کی طرف 3ہزار سے زیادہ ڈرون، راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں ایک لاکھ سے زائد افراد اس تنازعے کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں جنوبی لبنان سے بھی بے گھر ہو چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی اچانک موت کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر علی باغیری پیر کو لبنان پہنچے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ قائم مقام وزیر خارجہ علی بغیری کانی علاقائی صورتحال خصوصا فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حزب اللہ اور اسرائیل جنوبی لبنان میں روزانہ سرحد پار فائرنگ کے تبادلے میں مصروف ہیں، جس کی شدت اور دائرہ کار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top