ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

محمود احمدی نژاد بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

02 جون, 2024 17:46

سابق ایرانی صدر محمود احمد نژاد اور وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد قبل اَز وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

وزیرثقافت محمد مہدی اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے چوتھے دن کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ہفتے کے روز جن معروف شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں مسعود پزشکیان، علی رضا زاکانی، سید احمد رسولی نژاد، حبیب اللہ دہمردہ، سید محمد رضا میر تاج الدینی، فدا حسین مالکی، زہرہ الہیان اور وحید حقانیان قابل ذکر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی 3 دنوں میں مجموعی طور پر 80 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمود احمد نژاد 2008 سے 2013 تک ایرانی صدر رہ چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top