جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کے خلاف معاشی پابندیاں مزید سخت کرنے کا امکان

22 اپریل, 2019 14:01

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی پابندیاں مزید سخت کرنے کا امکان۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، امریکا آج کسی بھی وقت ایرانی تیل برآمد کرنے والے ممالک کو دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے، چھوٹ واپس لیے جانے کا فیصلہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر پر لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ ممالک کو ایک سو اسی دن تک ایران سے تیل درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، امریکا کی جانب سے دی گئی یہ چھوٹ آج کسی وقت ختم کی جاسکتی ہے۔

چھوٹ واپس لیے جانے کی خبریں آنے کے بعد ایشین اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے، جسے گزشتہ چھ ماہ کی پست ترین سطح کا سامنا ہے، جبکہ امریکی کروڈ آئل کی قیمت بھی چھ

ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام ایرانی معیشت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top