جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کے عراق اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے

16 جنوری, 2024 13:11

 

تہران: ایران نے عراق میں موساد کے ہیڈ کوارٹر اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے ہیں ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے شام اور عراق میں اسرائیل اور داعش کے متعدد اہداف پر میزائل حملے کیے جن میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے عراق میں کردوں کے زیر انتظام علاقوں کے دارالحکومت اربیل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق میں یہ میزائل حملے کرد دہشت گردوں کے کرمان اور راسک میں ہمارے عزیز ہم وطنوں کے ایک گروپ کو ناحق قتل کرنے کے جواب میں کیے گئے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان میزائل حملوں میں اسرائیل کا جاسوس ہیڈکوارٹر تباہ اور متعددجنگجو ہلاک ہوگئے۔

پاسداران انقلاب نے شام میں بھی دہشت گردوں کے علاقوں پر بیلسٹک میزائل حملے کیے جس میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حلب میں بھی داعش پر حملے کیے گئے ہیں ۔

یہ پڑھیں : غزہ پراسرائیلی حملے روکنے کے طریقوں پر ایران سے بات کی ہے: حماس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top