اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

25 جولائی, 2024 20:09

سابق ایرانی صدر محمود احمد نژاد کو قتل کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی اور معجزانہ طور پر بچ گئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی گاڑی مصروف شاہراہ پر اچانک بند ہوگئی اور قافلے میں شامل دوسری گاڑی سے ٹکراگئی۔

سابق ایرانی صدر جس گاڑی میں سوار تھے پہلے اس کا ایئرکنڈیشن خراب کیا گیا اور انھیں سفر کے دوران ہی گاڑی تبدیل کرنے کو کہا گا، جس پر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئے تاہم اسکے بریک ہوگئے اور گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قافلے میں شامل دوسری گاڑی سے بری طرح ٹکرا گئی۔

سابق ایرانی صدر حادثے میں بال بال محفوظ رہے تاہم ان کے ساتھی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: محمود احمدی نژاد بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سفر سے ایک دن پہلے ہی سابق صدر سیکورٹی ٹیم نے کار کے اے سی کو ٹھیک کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

خیال رہے کہ محمود احمدی نژاد سمیت ایران کے تمام سابق صدور کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسداران انقلاب کی انصار پروٹیکشن کور کے پاس ہے۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی جانب سے اس واقعے کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

قبل ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ سمیت دیگر اہم حکام کے ہمراہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top