جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایرانی فوج نے تیل ا سمگلنگ پر دو غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لے لیے

16 ستمبر, 2023 09:50

تہران : ایران کی بحری افواج نے پاناما کے دو بحری جہازوں کو حراست میں لے لیا جو 15 لاکھ لیٹر ایندھن اسمگل کر رہے تھے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز گزشتہ چند دنوں کے اندر روکے گئے ہیں ، دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے۔

گزشتہ مئی میں امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں پاناما کے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا ہے۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کا نام نیووی ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو واپس جانے اور بندر عباس کے ایرانی ساحل کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف جانے پر مجبور کیا۔

ایرانی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ایک غیر قانونی غیر ملکی آئل ٹینکر کو حراست میں لے لیا۔

 یہ پڑھیں : ایران پاکستان کو تیل ، بجلی اور سستی گیس دے سکتا ہے: ایرانی سفیر رضا امیری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top