جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کو سزا دینے کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایران کا اقوام متحدہ کو پیغام

03 اگست, 2024 10:07

ایران نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے جواب میں اسرائیل پر ایک بار پھر حملہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر واضح کر دیا ہے کہ ایران جرائم پیشہ صیہونیوں کو سزا دینے کے اپنا قانونی حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

صیہونی حکومت کا اقدام ایران کی ارضی سالمیت، خودمختاری اور قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ دیا کہ صیہونی حکومت کا خاتمہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

ایران کے متوقع ردعمل کی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو ایک دن میں 2.9 ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے اور بڑی مقدار میں سرمایہ حصص مارکیٹ سے نکل گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top