جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران جوہری مذاکرات میں غیر حقیقی مطالبات نہ کرے : یورپی ممالک کا مطالبہ

06 اگست, 2022 09:36

ویانا : برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا کہ وہ 2015 کے معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں غیر حقیقی مطالبات نہ کرے۔

عالمی طاقتوں اور ایران کے حکام مارچ کے بعد پہلی بار آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مشترکہ گروپ جسے ای تھری کے نام سے جانا جاتا ہے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی غلط فہمی ٹکراؤ کا سبب ہے، وہ سکیورٹی وال کے فرق کو نہیں سمجھ سکے : ایران

ای تھری کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویانا میں ہونے والی آج کی بات چیت مذاکرات کے کسی نئے دور کی نشاندہی نہیں کرتی ہے۔ یہ تکنیکی بات چیت ہیں۔ متن میز پر ہے۔ مذاکرات کا دوبارہ آغاز نہیں ہوگا۔ ایران کو اب معاہدے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، جو ابھی بھی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ جوائنٹ جامع ایکشن پلان کے کے دائرہ کار سے باہر غیر حقیقی مطالبات نہ کرے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، ایران، روس اور امریکہ نے جولائی 2015 میں جے جوائنٹ جامع ایکشن پلان (سی پی او اے) پر دستخط کیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top