جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران نے مختصر وقت میں میزائل سسٹم تباہ کرنے والا دفاعی نظام متعارف کروا دیا

18 فروری, 2024 10:29

 

ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے بتایا کہ "ارمان” اور "آزرخش” میزائل سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے تیار کردہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم درمیانی رینج کا ایک مکمل ٹیکٹیکل سسٹم ہے، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سےنشانہ بنا سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام آزرخش سے 50 کلو میٹر تک 4 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 180 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی نشاندہی کر سکتا ہے اور 120 کلو میٹر کی رینج میں ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ پڑھیں : امریکا نے حملہ کیا تو جواب دینے میں ایک لمحہ نہیں لگائیں گے، ایران

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top