جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران نے بیرونی جارحیت پربھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا

31 جنوری, 2024 16:50

ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ایران اپنی سرزمین، اپنے مفادات یا اپنی سرحدوں سے باہر سے شہریوں کے خلاف ہونے والے کسی بھی حملے کا فوری جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی مندوب کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اردن حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی ہم اس حملے کے حوالے سے حقائق اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ شدت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران تعلقات بحال، پی آئی آے کا ایرانی فضائی حدود کا استعمال

آج امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک اور بیان کہا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس کا ذمے دار حوثیوں کو قرار دیا تھا۔

یہ پڑھیں : ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا کوئی موقع نہیں دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top