جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

30 اکتوبر, 2023 18:02

لاہور: انضام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انضمام الحق نے استعفیٰ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھیج دیا۔

انضمام الحق پر برطانیہ میں پلیئرز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کا الزام عائد ہے، ان کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر انضمام الحق نے وضاحت دیدی

انضمام الحق کے مطابق میں نے کہا تھا اگر کسی چیز پر شک ہے تو انکوائری کریں، میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ سے کال آئی ہم نے پانچ لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کرلے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے تو میں نے استعفیٰ دینا ٹھیک سمجھا، میرا پلیئر ایجنٹ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں، سایہ کارپوریشن سے زندگی میں میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، تحقیقات کے بعد پی سی بی سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top