جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قبائلی علاقوں میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

07 اپریل, 2023 11:32

پشاور : محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی تناظر میں پولیس و ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق خبروں کی تردید

مراسلے کے مطابق کالے یا رنگین شیشوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے سال 2013 سے رنگ دار شیشوں کے اجازت نامے جاری نہیں کیئے ہیں۔

صوبے بھر میں موٹر وہیکل آرڈیننس 1969 کے تحت جعلی نمبر پلیٹوں اور رنگین شیشوں پر پابندی ہے۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ جعلی این او سی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top