جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

انسٹاگرام ٹک ٹاک سے آگے نکل گیا

14 مارچ, 2024 16:41

انسٹاگرام نے 2023 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو پیچھے چوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اس دوران ٹِک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد 4 فیصد اضافے کے بعد 73 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ سکی اور اس طرح زیادہ ڈاون لوڈ کے معاملے میں انسٹاگرام ٹک ٹاک سے آگے نکل گیا ہے۔

سینسر ٹاور کے ایک عہدے دار ابراہیم یوسف نے کہا کہ انسٹاگرام نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کے اعتبار سے ٹک ٹاک کو گزشتہ چند سالوں میں مات دی۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک ایپ 2016 میں لانچ کی تھی اور  بعد میں کمپنی نے 800 ملین ڈالر میں میوزک لی نامی سوشل میڈیا سائٹ کو خرید کر ایپ میں ضم کر لیا تھا۔

گزشتہ سالوں میں ٹک ٹاک ایپ امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کرچکی ہے جب کہ یہ  امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹک ٹاک ایک خطرہ ہے مگر کچھ بچے اس کے بغیر پاگل ہوسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا ٹک ٹاک پر پابندی کیوں چاہتا ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 کے ابتدائی ششماہی میں ٹک ٹاک صرف ایپل ایپ اسٹور سے 10 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

کوویڈ وباء کے دوران ٹک ٹاک مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جب کہ اس ہی سال انسٹاگرام نے ریلز فیچر بھی متعارف کرایا جو ٹک ٹاک کی طرح جینریشن زی کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنے کی ایک کوشش تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top