جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیصلوں میں فرد کی سوچ نہیں نظر آنی چاہیے، اس بینچ کا فیصلہ کون مانے گا؟ مریم اورنگزیب

31 مارچ, 2023 14:33

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ کا سرکلر کالعدم قرار نہیں دے سکتا، ون مین شو ختم ہونا چاہیے۔ اس بینچ نے کوئی اور فیصلہ کیا تو کون مانے گا؟

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کا 9 رکنی بینچ سے معاملہ 3 رکنی بینچ پر پہنچ گیا ہے۔ کل ایک نئی روایت رکھی گئی ہے۔ جج صاحبان خود سماعت سے معذرت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے اپیل ہے کہ فل کورٹ بنائیں۔ اس بینچ نے فل کورٹ بنانے کے بجائے کوئی اور فیصلہ کیا تو کون مانے گا؟ فیصلوں میں فرد کی سوچ نہیں سپریم کورٹ کی اجتماعی کاوش نظر آنی چاہیے۔ جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ کا سرکلر کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : فل بینچ تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس صاحب آپ اس فتنے کا حصہ نہ بنیں : رانا ثناء اللہ

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس مندوخیل کا فیصلہ ہے کہ ون مین شو ختم ہونا چاہیے۔ یہ سماعت آئینی بحران کا تاثر دے چکی ہے۔ اگر ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہوں گے تو ملک میں بحران ہو گا۔ پھر ہر گلی اور محلے میں سپریم کورٹ لگے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ایک جماعت کی درخواست پر کیس سنا جا رہا ہے۔ کیا باقی جماعتیں پاکستان کی نہیں ہیں؟ عمران خان پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے صدر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی۔ دہشتگرد زمان پارک میں پال کر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے۔ ایک شخص جس کو سپریم کورٹ بلاتی ہے، وہ دھمکی دیتا ہے۔ ہائی کورٹ بلاتی ہے تو جلوس لیکر آجاتا ہے، ججز کو دھمکاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top