جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایودھیا میں بھارت کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جائیگی

17 جنوری, 2024 11:57

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں ملک کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جائے گی جس کا سنگ بنیاد مسجد الحرام کے امام رکھیں گے۔

مسجد محمد بن عبداللہ ایودھیا سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دھنی پور میں تعمیر کی جائےگی جو تاج محل سے بھی زیادہ خوبصورت ہوگی ۔

مسجد بنانے کیلئے زمین ریاستی حکومت نے فراہم کی ہے ۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے بی جےپی رہنماءحاجی عرفات شیخ کو مسجدکی ترقیاتی کمیٹی کا چیئرمین مقررکیاگیاہے ۔

حاجی عرفات کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی سب سے بڑی مسجد ہوگی جس میں دنیا کا سب سے بڑاقرآن مجیدکا نسخہ رکھاجائے گاجس کی اونچائی 21جبکہ لمبائی 36فٹ ہوگی ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مسجد کے کمپلیکس میں کینسراسپتال ‘اسکولز ‘کالجز‘کتب خانہ اور میوزیم بھی شامل ہوگا جہاں آنے والوں کو مفت کھانا بھی دیاجائے گا۔
یہ پڑھیں : مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ دینے والے ججز پر مہربان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top