مقبول خبریں
کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی کیلئے روانہ
کراچی: ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارے کو مرمت کے بعد دہلی کے لئے روانہ کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہلی کیلئے طیارے نے کراچی سے پرواز SG-9922 کے طور پر اڑان بھری۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ کی پرواز SG-11 نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، عملے سمیت 134 مسافر متبادل پرواز سے 12 گھنٹے بعد دبئی گئے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انجنئیرز نے جہاز کے انجن میں خرابی کو دور کیا۔