جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی مسلمانوں پر 10 دن تک گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا دباؤ

05 اپریل, 2022 14:49

دہلی : بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر ہندو تہوار کے موقع پر 10 دن کے لیے اپنی گوشت کی دکانیں بند رکھنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق درگاہ مائی کی پوجا کے نام سے 10 دن تک جاری رہنے والے مشہور ہندو تہوار کے آغاز پر ہی مسلمانوں کو گوشت کی دکانیں بند رکھنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت بتائے کہ اس کے ہتھیار محفوظ ہیں؟ روس کا یوکرین پر حملہ افسوسناک ہے : آرمی چیف

جنوبی اور مغربی نئی دہلی کے میئرز نے تجویز دی ہے کہ تہوار کے دنوں میں مندر میں عوام کی بڑی تعداد آتی ہے، ایسے میں انہیں اگر گوشت لٹکا نظر آیا تو انہیں تکلیف ہوگی۔ اس سے جذبات بھڑک سکتے ہیں اور امن و عامہ کا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ اس لیے مسلمان دکانیں بند رکھیں۔

میونسپل اداروں نے الزام لگایا کہ گائے کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے، جس سے گندگی پھیلتی ہے۔

حکمراں جماعت کے کارندوں نے گوشت کی دکانیں بند کروانا زبردستی شروع کردی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top