جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بدبودار موزے پہننے والا بھارتی شہری گرفتار

09 ستمبر, 2019 21:50

نئی دہلی: بھارتی شہر دھرم شالہ کے رہائشی نوجوان کو بدبودار موزے پہننے پر حوالات کی سیر کرنی پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دھرم شالہ سے دارالحکومت دہلی سفر کرنے والے 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص کے ساتھ پیش آیا۔

جسے مسافروں کی شکایت پر حوالات میں بند کردیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ دوران سفر پرکاش نے اپنے جوتے اور موزے اتاریں تو پوری بس میں بدبو پھیل گئی اور یہ بدبو اس قدر شدید تھی کہ مسافروں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں نے پرکاش کو بدبودار موزے بیگ میں رکھنے یا باہر پھینکنے کا مشورہ دیا تو اسے غصہ آگیا اور تلخ کلامی سے بات بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top