منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

14 نومبر, 2023 14:54

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کپل دیو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر کپتانی چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ایسے میں کپل دیو نے ورلڈ کپ 2023 سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کپتان کی کپتانی پر ہونے والی تنقید کے پر ان کی حمایت کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو کا کہنا تھا کہ صرف موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر بابر سے متعلق کوئی فیصلہ غیر منصفانہ ہوگا، اگر آپ کہتے ہیں بابر اعظم آج کپتانی کے لئے صحیح انتخاب نہیں ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ صرف اسکی موجودہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں، حالانکہ یہ وہی کپتان ہے جس نے چھ ماہ قبل پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوتا ہے تو 99 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسے ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے لیکن اگر کوئی عام کھلاڑی آتا ہے اور شاندار سنچری بناتا ہے تو لوگ اسے سپر اسٹار کہنا شروع کر دیتے ہیں جس کے میں حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں جانچنا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ اس میں کتنا ٹیلنٹ ہے اور وہ کس طریقے سے کھیلتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top