جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

15 اگست, 2022 14:57

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضہ اور مظالم کے خلاف کشمیری یومِ سیاہ پر غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاج کی کوشش بھی کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے حوالے سے پوسٹر چپساں کردیئے گئے ہیں، جس میں 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جانا تحریر درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک دن آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم آزادی پر پیغام

بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی نکالی جائیں گی۔ اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ نیشنل پریس کلب کے باہر بھی مقبوضہ کشمیر بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top