مقبول خبریں
بھارتی حکومت مسلمانوں کو سیاسی و معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے : وزیر اعظم
اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کو سیاسی، معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت مسلمانوں کو جھکانے کے لیے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی طاقت استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اور ثقافتی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے۔ بھارت کے جمہوری چہرے کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔