جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردیا

18 مئی, 2019 16:26

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی درندگی بدستور جاری ہے، حالیہ کاروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہوگئے، بھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوان کشمیریوں کونام نہاد آپریشن کی آڑمیں شہید کردیا ہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں مظاہرین نے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ اورپیلٹ گنزکا استعمال کیا گیا، جس کے باعث جھڑپوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top