جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوجیوں کی کارروائی، دو دن میں 13 کشمیری شہید

17 مئی, 2019 10:58

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ماہ صیام کے دوران قابض بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے ہیں، بھارتی فورسز نے دو دن میں تیرہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں، جمعرات سے جاری، بھارتی فورسزکی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، پلوامہ، شوپیاں اوربارہ مولا کے مختلف علاقوں میں مقبوضہ فوجیوں کی جانب سے جعلی کارروائیوں کے دوران آٹھ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا، وادی میں احتجاج کے پیش نظرپلوامہ ڈسٹرکٹ میں کرفیومزید سخت کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پلوامہ کےعلاقے دالی پورہ میں قابض بھارتی فورسزنے گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

گزشتہ روزسے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں تیرہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے، پلوامہ میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مشترکہ حریت قیادت نے ان ظالمانہ کارروائیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں بھی دہشت گردی جاری ہے، روزہ رکھے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، حریت قیادت نے آج وادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوان کی نمازجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی، نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیری عوام نے شرکت کی اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top