جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطین کے حق میں بھارتی اور پاکستانی شوبز اسٹارز نے آواز اٹھادی

09 اکتوبر, 2023 13:19

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر، ارمینہ خان اور بھارتی ماڈل گوہر خان نے فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔

حماس کے اسرائیل پر حملے پر بھارتی اور پاکستانی سپرا سٹار ز نے سما جی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں پیغامات جاری کئے ہیں۔

بھارتی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے فلسطین کی حمایت میں پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے ان لوگوں سے سوال کیا کہ جو لوگ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کو مظلوم دکھا رہے ہیں کہ وہ بتائیں کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فلم اسٹار صبا قمر نے بھی اسرائیلی ظلم پر فلسطینیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ انشاء اللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔

اس کے علاوہ اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنے پیغام میں لکھا کہ” فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا میں ان چھوٹے بچوں کیلئے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔”


 

یہ پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top