جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی طیارے کو لیزنگ کمپنی نے دوران پرواز پکڑ لیا

07 دسمبر, 2023 14:40

 

بھارتی طیارہ لیزنگ کمپنی نے دوران سفر پکڑ کر المکتوم ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ دنوں ہنگامی طور پر کراچی اتاری گئی احمد آباد دبئی کی ایک اور پرواز ایس جی 15کے مسافروں کو دبئی کی فضا میں اس وقت ڈرامائی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب بوئنگ 737طیارے کو اس کی منزل دبئی کی بجائے المکتوم ایئرپورٹ لینڈ کرادیا گیا۔

فلائٹ راڈار کے مطابق رجسٹریشن (VT-SLM) کا حامل طیارہ پرواز ایس جی 15 کے طور پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر 7000 فٹ کی بلندی پر تھا کہ عدالتی حکم پر لیزنگ کمپنی کے نمائندوں نے ڈرامائی انداز میں پائلٹ کو دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے احکامات دیئے۔

واضح رہے انڈین ایئر لائن اسپائس جیٹ کو متعدد لیزرز کے عدالتی دعوئوں کا سامنا ہے جس کے بعد انجن اتارنے کی کارروائی ہوگی۔

یہ پڑھیں : بھارتی بحریہ کے جہاز پر دھماکہ، تین نیوی اہلکار ہلاک

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top