مقبول خبریں
بھارتی اداکارہ کو پولیس نے بٹوہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
کولکتہ: بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو بھارتی شہر کولکتہ میں انٹرنیشنل کتب میلے میں بٹوہ چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ روپا کو ہفتے کے روز پولیس اہلکار نے انہیں ایک بٹوے کو کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھا تو پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا تاہم تلاشی کے دوران روپا کے بیگ سے کئی بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے نقد ملے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد، اسپتال منتقل
پولیس کا کہنا ہے کہ روپا سے مزید تقتیش کی جارہی ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا ان کے ساتھ کوئی گروہ ملوث تو نہیں ہے۔