مقبول خبریں
طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار سے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے
طالبان کی قندھار میں پیش قدمی پر بھارت نے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتی عملے کے پچاس افراد کو نئی دہلی لایا گیا، سفارتکاروں کی فوجی جہاز کے ذریعے منتقلی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی
کشیدہ صورتحال کے باعث قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔