جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت : 25 ملین روپے مالیت کا سونا اسمگلنگ میں ملوث ایئر لائن کے دو اہلکار گرفتار

16 ستمبر, 2022 10:03

نیو دہلی : کسٹم حکام نے 25 ملین روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ میں مدد کرنے پر ایئر لائن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی کسٹم ڈپارٹمنٹ نے کیرالہ کے کری پور میں واقع کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر مدد کرنے کے الزام میں انڈیگو ایئر لائنز کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ٹوئٹر میں کام کر رہے ہیں : سابق سیکورٹی چیف

ملزمان کی شناخت ساجد رحمان، سینئر ایگزیکٹو اور محمد سمیل، کسٹمر سروس ایجنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو بیرون ملک سے 4.9 کلو سونا اسمگل کرنے میں مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ جس کی مالیت 25 ملین روپے ہے۔ سونا ایک مسافر کے سامان سے ملا، جو اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top