جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت : نوپور شرما کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کرنے والا شخص گرفتار

17 جون, 2022 15:42

نیو دہلی : بھارت سرکار نے دارالحکومت میں کارروائی کے دوران نوپور شرما کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے حضور اکرمؐ کی شان گستاخی کے خلاف دنیا بھر میں شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارت کے مسلمانوں میں بھی بیان پر شدید بے چینی ہے اور اپنے مظاہروں کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب، چار افراد ہلاک، کئی گاؤں زیر آب

دوسری طرف بھارت کی انتہاءپسند حکومت مسلمانوں سے احتجاج کا حق بھی چھین رہی ہے۔ ان کی گرفتاریاں، تشدد اور گھر گرائے جا رہے ہیں۔

بھارتی تنظیم سینا چیف کے سربراہ نواب ستپال تنور نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ جو شخص نوپور شرما کی زبان کاٹ کر لائے گا، اسے ایک کروڑ انعام دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان پر پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top