جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت : تعلیمی کامیابیوں پر حسد نے ماں کو بیٹی کے ہم جماعت کا قاتل بنا ڈالا

05 ستمبر, 2022 10:42

نیو دہلی : بھارت میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ہم جماعت طالب علم کو زہریلی کولڈ ڈرنک پلادی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔

جنوبی ہندوستان کے پڈوچیری میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے 13 سالہ ہم جماعت کو اس کی تعلیمی کامیابیوں پر حسد کی وجہ سے زہر دے دیا، جس کے نتیجے میں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

متاثرہ، بالا مانیکندن، عمر 13، ہفتے کی رات دم توڑ گیا، جس کے بعد پولیس نے اس کے ہم جماعت کی والدہ ساگیرانی کو گرفتار کر لیا۔

لڑکے کے والد راجندرن کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا ریہرسل پروگرام کے لیے اسکول گیا تھا، جب وہ دوپہر کو گھر واپس آیا تو وہ الٹیاں کرنے لگا۔ اس نے بتایا جب سے اسکول کے چوکیدار نے اسے کولڈ ڈرنک دی تھی، تب سے وہ الٹیاں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے تجارت بحال کرنے سے متعلق مشاورت کریں گے : مِفتاح اسماعیل

متاثرہ بچے بالا کو فوری طور پر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اسکول نے والدین کو مطلع کیا کہ انہوں نے یہ مشروب بالا کو دیا تھا، بچے کے والدین نے کہا کہ ہم نے بالا کو اسکول کے لیے کوئی کولڈ ڈرنک نہیں دیا۔

والدین نے اسکول کے چوکیدار سے مزید استفسار کیا، جس پر اس نے بتایا کہ بالا مانیکندن کا رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون نے یہ مشروب حوالے کیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت ہوئی، جس کی بیٹی اسی کلاس میں پڑھتی ہے۔

بالا کی ماں مالتھی نے پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی والدہ کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا کہ کول ڈرنک میں زہر ملا تھا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ طالب علموں کے درمیان پڑھائی میں مقابلہ کی وجہ سے شراب میں زہر ملا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top