جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت: اترپردیش میں اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

03 فروری, 2022 19:27

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکن اسمبلی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی فائرنگ سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی فوج کی کارروائی، داعش کا سربراہ مارا گیا: امریکی صدر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کا کہنا تھا کہ میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

رکن اسمبلی کے مطابق فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف روانہ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top