جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت : گیمبیا میں موت باٹنے والے کھانسی کے شربت کی فیکٹری سیل

13 اکتوبر, 2022 10:26

نیو دہلی : بھارت نے عالمی دباؤ کے نتیجے میں گیمبیا میں بچوں کی جان لینے والے کھانسی کے شربت کی فیکٹری کو سیل کردیا۔

بھارت نے دارالحکومت نئی دہلی کے قریب گیمبیا میں درجنوں بچوں کی موت کی وجہ بننے والے کھانسی کا شربت تیار کرنے والی میڈن فارماسیوٹیکلز کی مرکزی فیکٹری میں کارروائی کے دوران تمام پیداوار روک دی ہے۔ بھارت افریقہ کو تمام عام ادویات کا 45 فی صد سپلائی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی شربت نے گیمبیا میں 66 بچوں کی جان لے لی، تحقیقات کا آغاز

دنیا کے ردعمل اور عالمی ادارہ صحت کے دباؤ کے باعث ہندوستانی حکام نے اس ماہ ریاست ہریانہ میں میڈن فیکٹری کا چار بار معائنہ کیا اور وہاں پائی جانے والی 12 خامیوں کی بنیاد پر تمام مینوفیکچرنگ سرگرمیاں معطل کر دیں۔ کمپنی کی پوری پیداوار پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top